پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے پیمرا کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے پیمرا کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اے آر وائی نیوز کو بند کرنا شرمناک حرکت ہے، ملک کے 80 فیصد لوگ اے آر وائی نیوز دیکھتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا ہے کہ اے آر وائی نیوز کو بند کراکر سچ کی آواز بند نہیں کی جا سکتی، آپ اسے جتنا دبائیں گے یہ اتنا اوپر جائے گا۔
یہ شرمناک حرکت ہو رہی ہے۔ 80% پاکستانی ARY دیکھتے ہیں۔ ARY کو بند کروا کر آپ سچ کی آواز بند نہیں کر سکتے۔ جتنا دبائیں گے یہ اتنا اور اوپر آئے گا۔ pic.twitter.com/5zUlrJgR7X
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 8, 2022
واضح رہے کہ پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو اے آر وائی کی نشریات بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں نشریات بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کسی چینل کو بند یا نمبر تبدیل نہیں کیاجاسکتا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود اے آر وائی نیوز کی نشریات کیبل پر بند کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیمرا کے حکم پر مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نیوز کی نشریات حکومتی میڈیا سیل کا بھانڈا پھوڑنے پر بند کی جارہی ہیں۔