اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

ایشیا کپ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ایشیا کپ 2022 سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور ان کے اہم فاسٹ بالر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اسٹار فاسٹ بالر جسپریت بمرا کمر کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بمرا انجری سے چھٹکارا پانے میں ناکام رہے ہیں۔

دوسری جانب ایشیا کپ کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور انجری سے چھٹکارا پانے کے بعد کے ایل راہول کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

15 رکنی اسکواڈ میں کپتان روہت شرما کے علاوہ نائب کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی سوریا کمار یادیو، دیپک ہودا، ریشب پنٹ، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، روی ایشون، یزویندر چہل، روی پشنوئی، ارشدیپ سنگھ، بھونیشور کمار اور آویش خان شامل ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر کے درمیان یو اے ای میں کھیلا جائے گا، جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 28 اگست کو ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں