اشتہار

پنجاب حکومت کا 25 مئی واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حکومتِ پنجاب نے 25 مئی کے واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے 25 مئی کے واقعات پر گرفتاریاں شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر تشدد اور گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے آئی جی کو پنجاب پولیس بنی گالا کے تحفظ کے لیے بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ محرم الحرام کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہوگا،24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، 2 کروڑ روپے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئیں۔

ادھر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ دو نمبر الٹی میٹم کوئی تسلیم نہیں کرے گا، دھمکی اور پرتشدد احتجاج کیا تو 25 مئی سے زیادہ برا حال ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں