جوہانسبرگ: جنوبی افریقا میں خوفناک کار حادثے میں سابق انٹرنیشنل امپائر روڈی کوئٹزن سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر ریور سڈیل میں خوفناک کار حادثے میں سابق انٹرنیشنل امپائر روڈی کوئٹزن سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
سابق امپائر جو اپنی ’سست موت کی انگلی‘ کے لیے جانا جاتا تھا انہوں نے متعدد میگا ایونٹ میں امپائر کے فرائض انجام دیے جن میں ایشیز سیریز، 2003 اور 2007 کے ورلڈ کپ شامل ہیں۔
انہوں نے ورلڈ کپ فائنل میں تھرڈ امپائر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں جبکہ سیمی میں فیلد امپائر رہے۔
Former umpire Rudi Koertzen has passed away at the age of 73.
May he rest in peace. pic.twitter.com/N6AAJTy8mr
— Wisden (@WisdenCricket) August 9, 2022
کوئٹزن نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2004 اور 2006 میں بھی فرائض انجام دیے، جہاں وہ فائنل میں آن فیلڈ امپائروں میں سے ایک تھے۔
ان کے انتقال کے بعد جنوبی افریقی ٹیم منگل 9 اگست سے شروع ہونے والے سینٹ لارنس گراؤنڈ کینٹربری میں انگلینڈ لائنز کے خلاف اپنے چار روزہ پریکٹس میچ کے دوران سیاہ پٹیاں باندھے گی۔
Former South African umpire Rudi Koertzen has died in a car accident at the age of 73
Our thoughts go out to his family and friends pic.twitter.com/R0bhtNZu13
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) August 9, 2022