حکومتِ پنجاب نے بنی گالہ کو وزیر اعلیٰ کیمپ آفس بنانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے جس ے لیے قانونی مشاورت جاری ہے۔ کیمپ آفس ڈکلیئر کیا گیا تو پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔
وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ کو کیمپ آف ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی صوابدید ہے، بنی گالہ کو کیمپ آف ڈکلیئر کیا گیا تو پولیس کی تعیناتی کا معاملہ دیکھوں گا۔
نشریات کی بندش کے باعث اے آر وائی نیوز کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں
ہاشم ڈوگر نے کہا کہ 25 مئی کو جو ہوا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، انکوائری میں جن کا نام سامنے آئے گا ان کو قانون کا سامناکرنا پڑے گا، شہباز گل نے کوئی غلط بات کی تو انہیں نوٹس دینا چاہیے تھا، شہباز گل کو جس طرح گرفتار کیا گیا یہ زیادتی کی بات ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یاسمین راشد بزرگ خاتون ہیں ان پر 25 مئی کو تشدد کیا گیا، یاسمین راشد ہمارے ساتھ ماؤں جیسا سلوک کرتی ہیں۔