تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سری لنکا میں بجلی کے ٹیرف میں 264 فیصد اضافہ

سری لنکا کی سرکاری اجارہ دار کمپنی نے بجلی کے ٹیرف میں 264 فیصد اضافہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خسارے کا شکار سیلون الیکٹرسٹی بورڈ (سی ای بی) نے بتایا کہ 9 سال میں پہلی بار ریگولیٹر نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دی ہے تاکہ 61 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مجموعی نقصانات کو کم کیا جاسکے۔

حکام نے بتایا کہ سی ای بی نے بجلی کا ٹیرف 800 فیصد مہنگا کرنے کی اجازت مانگی تھی تاہم ریگولیٹر نے زیادہ سے زیادہ 264 فیصد اضافے کی منظوری دی۔

کم سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 2.5 سری لنکن روپے ہے، ان سے فی یونٹ قیمت 8 روپے وصول کی جائے گی، بڑے صارفین کے لیے فی یونٹ نرخ 45 روپے سے بڑھا کر 75 سری لنکن روپے کر دیے گئے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق 78 لاکھ گھرانوں میں سے دو تہائی، مہینے میں 90 کلو واٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں وہ اس اضافے سے زیادہ متاثر ہوں گے جبکہ زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو تقریباً 80 فیصد زائد ادائیگی کرنا پڑے گی۔

سری لنکا غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے کے بعد بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے، حتیٰ کہ خوراک، ایندھن اور ادویات جیسی انتہائی ضروری درآمدات کے لیے بھی زرمبادلہ کی قلت ہے۔

واضح رہے کہ ملک کو ‘ہائیپر انفلیشن’ شدید افراط زر کا سامنا ہے جبکہ سی ای بی تھرمل جنریٹرز کے لیے تیل خریدنے میں ناکامی کے بعد بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -