اشتہار

مہنگائی ضرور ہے مگر معیشت کو خطرہ نہیں، وزیر خزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی اور پست شرح نمو ضرور ہے لیکن معیشت خطرے سے باہر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات سری لنکا سے بہت مختلف ہیں، پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات ختم ہو چکے ہیں۔

نشریات کی بندش کے باعث اے آر وائی نیوز کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

- Advertisement -

وزیر خزانہ نے کہا کہ دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے بروقت فیصلے کیے، معیشت کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑے، پاکستان نے بڑے پیمانے پر کفایت شعاری کی۔

مزید پڑھیں: ’مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ بننے کے اہل ہی نہیں‘

انہوں نے کہا: ’پاکستان کی معیشت درست سمت گامزن کی، ملک کی بہتری کے لیے عوام کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تیل کی عالمی منڈی میں بڑھتی قیمتوں نے مشکلات میں اضافہ کیا، خوردنی تیل کی عالمی منڈی میں بڑھتی قیمت بھی چیلنج تھی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں