اشتہار

ملک بھر سے دسویں محرم کے برآمد تمام جلوس اختتام پذیر

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر سے دسویں محرم الحرام کے برآمد تمام ایک ہزار 431 جلوس اپنی اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے۔ سکیورٹی کی مجموعی صورتِ حال پُرامن رہی۔

محرم الحرام ڈیوٹی کے لیے پاکستان کی فوج اور پولیس کے ساتھ 16 ہزار سول آرمڈ فورسز تعینات کیے گئے تھے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں سکیورٹی صورتِ حال پُرامن رہی، کسی ایک بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی، پاکستان پُرامن ملک ہے جہاں تمام مکاتب فکر کو مکمل مذہبی آزادی ہے۔

نشریات کی بندش کے باعث اے آر وائی نیوز کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

- Advertisement -

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم عاشور پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر وزارت داخلہ، صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ یوم عاشور پُرامن ماحول میں منعقد ہوا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، پولیس، رینجرز، سکیورٹی اداروں کے افسران اور جوانوں کو شاباش ہے۔

انہوں نے کہا کہ دن رات سخت گرمی میں عوام کا تحفظ کرنے والی پولیس کو خاص طور پر شاباش ہے، رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کی بھی تحسین کرتا ہوں، ٹیم ورک سے ہی پُرامن انداز میں یہ دن مکمل ہوا، آپ سب پر فخر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں