اسلام آباد : ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا نیوز ڈائریکٹرز نے عماد یوسف کی گرفتاری پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات چینلز، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیخلاف خطرناک رجحان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا نیوز ڈائریکٹرز کا عمادیوسف کی گرفتاری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیانیوزڈائریکٹرز کے نائب صدر نے گرفتاری کی مذمت کی۔
ایمنڈ کا کہنا تھا کہ ایسےاقدامات چینلز، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیخلاف خطرناک رجحان ہیں، چینلز پر مہمانوں، تجزیہ کاروں ، سیاستدانوں کی رائے، تبصروں اور بیانات ہوتےہیں۔
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیانیوزڈائریکٹرز نے کہا کہ میڈیا سے وابستہ افراد کی گرفتاری کے انتہائی اقدام کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا، اسی طرح کسی بھی آڑ میں چینلز کی غیرقانونی بندش کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ تبصرے سےلاتعلقی اور وضاحت کے بعد گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے، میڈیاقوانین کےمؤثراطلاق پریقین رکھتی ہے، قوانین کو اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کیلئے استعمال کرنے کی گنجائش نہیں۔
ایمنڈ نے مزید کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت معاشرےکی ضرورت اورمیڈیا کی ذمہ داری ، ہم وزیراعظم ،وزیراطلاعات اوروزیرداخلہ سے مطالبہ کرتے ہیں، حالیہ واقعات کا فی الفور نوٹس اور سدباب کیلئے اقدماات کریں۔
یاد رہے اے آروائی کےہیڈ آف نیوزعماد یوسف کو کراچی میں ڈیفنس سے رات گئے گرفتارکر لیا گیا تھا۔
پندرہ سے بیس افراد نے عماد یوسف کے گھر پر دھاوا بولا اور سی سی ٹی وی کیمروں کا رخ موڑ دیا، اس دوران چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دروازے توڑ کر گھر میں گھسے اور توڑ پھوڑ مچائی۔
چھاپہ مار ٹیم میں نہ کوئی خاتون اہلکار تھی اور نہ ہی وارنٹ گرفتاری دکھایا گیا۔