کراچی : صدر کے یو جے شاہد اقبال نے چیف جسٹس سے اے آر وائی کی بندش اور عماد یوسف کی گرفتاری کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق صدر کے یو جے شاہد اقبال نے اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری اور عدالت میں پیشی میں تاخیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اے آر وائی کی بندش ،عماد یوسف کی گرفتاری کا نوٹس لیں۔
جنرل سیکریٹری کے یو جے فہیم صدیقی نے کہا کہ صحافت پر حملے کا نیا اسپیل آیا ہے، کراچی کی صحافی برادری کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔
کے یو جے کا کہنا تھا کہ عماد یوسف کا بطور شہری آئینی حق ہے کہ انصاف فراہم کیا جائے ، عماد یوسف کی گرفتاری ظاہر کرنے کے بعد فوری عدالت میں پیش کیا جائے۔
شاہد اقبال نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اس معاملے کی مکمل انکوائری کرائیں ، جرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔