تازہ ترین

اے آر وائی نیوز کی بندش کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

لاہور : اے آر وائی نیوز کی بندش کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اے آر وائی نیوزکی نشریات فوری بحال کرنے کا حکم دے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اے آر وائی نیوز کی بندش کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست پی ایف یو جے کے سیکرٹری رانا عظیم کی جانب سے وکیل نے دائر کی ، جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پیمرا کے پاس کسی چینل کو بند کرنے کا اختیار نہیں ،پیمرا نوٹس دینے کے بعد معاملے کی انکوائری کر کے ہی فیصلہ کر سکتا ہے۔

درخواست گزار رانا عظیم کا کہنا تھا کہ انکوائری میں تمام فریقین کو مساوی موقع دے کر سنا جانا چاہیے ، پیمرا نے اے آر وائی نیوز کو بغیر سنے ہی چینل کو کیبلز پر بند کر دیا۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ وقوعہ کے 2مقدمات درج ہو چکے ہیں جن پر کارروائی ہو رہی ہے، جب تک مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوتا اے آر وائی کو بندنہیں کیا جاسکتا۔

رانا عظیم نے استدعا کی کہ عدالت اے آر وائی نیوزکی نشریات فوری بحال کرنے کا حکم دے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں