پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

کمسن بچے کو سگریٹ پلانے کے جرم میں شہری گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ملائیشیا میں شہری کمسن بچے کو سگریٹ پلانے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور اسے تقریباً 20 سال قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 23 سالہ ملزم کو پولیس نے کمسن بچے کو الیکٹرانک سگریٹ پلاتے ہوئے پکڑ لیا۔ بچہ ملزم کے دوست کی بیٹی کا ہے۔

مزید پڑھیں: چڑیا گھر میں بندر کے سگریٹ پینے کی ویڈیو پر ہنگامہ

- Advertisement -

بچے کو سگریٹ پلانے کا واقعہ ایک ریسٹورنٹ کے اندر پیش آیا۔ ملزم اور اس کا دوست ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے۔ بعد میں ملزم نے بچے کو سگریٹ پلانے کی کوشش کی۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے پولیس کو شکایت کر دی اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بچے کو سگریٹ پلانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter