لاہور: قومی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی سے تعلق کی وجہ سے کے پی ایل سیزن ٹون کے معاہدے پر دستخط کیے۔
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں چند دن باقی ہیں ایسے میں کرکٹرز اور شائقین ایکشن سے بھرپور ٹورنامنٹ کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔
مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کے پی ایل میں شاہد آفریدی کے ساتھ گراؤنڈ پر ایک مرتبہ پھر کھیلنے کے منتظر ہیں۔
شاہد آفریدی اور عمر اکمل 13 سے 25 اگست تک کے پی ایل میں میں نئی متعارف کرائی گئی فرنچائز جموں جانباز کی نمائندگی کریں گے۔
عمر اکمل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آفریدی کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے بغیر سوچے اس ٹیم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
کے پی ایل میں ڈیبیو کرنے والے عمر اکمل نے کہا ‘یہ میرا پہلا سیزن ہے اور میں اس کے لیے بہت پرجوش ہوں، اپنی ٹیم کے لیے پرفارم کرنے کی پوری کوشش کروں گا’۔
انہوں نے کہا ‘میں نے جانباز کے ساتھ اپنا معاہدہ نہیں پڑھا کیونکہ آفریدی نے دستخط کرنے سے پہلے مجھے فون کیا تھا، میں شاہد آفریدی کے ساتھ کھیلنے میں ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں’۔