اےآروائی نیوز کی بندش کامعاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نےاےآروائی نیوز کی بندش کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا۔
جی ڈی اے کی سینئر رکن و سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک پروگرام کی وجہ سے چینل کو بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اے آر وائی کی بندش کی شدیدمذمت کرتی ہوں کیبل آپریٹرز کے ذریعے اےآروائی نیوز کو ملک بھر میں بندکیا گیا جو کہ افسوسناک عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کتنے چینلز بند کرے گی ملک کے بڑے نیوزچینل کو بند کر کےعالمی سطح پر کیا پیغام دیا گیا؟ پیمرا شکایت کی صورت میں چینل کو شوکاز نوٹس کر سکتا تھا اداروں کااحترام ضروری ہے آپ کتنےچینل بند کریں گے۔