تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

ہوشیار بلی نے مالک کا گھر لُٹنے سے بچا لیا

ہوشیار پالتو بلی نے اپنے مالک کو لٹنے سے بچا لیا اور ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والے مسلح افراد کو وہاں سے فرار ہونا پڑا۔

عام تاثر ہے کہ کتے گھر کی رکھوالی کیلیے بہترین پالتو جانور ہے اور ایسی کئی مثالیں ہمارے سامنے ہیں جب کتوں نے اپنی جان پر کھیل کر مالک کی جان اور مال کو نقصان سے بچایا لیکن امریکا میں ایک پالتو بلی نے ہوشیاری سے اپنے مالک کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا۔

یہ واقعہ ہے امریکی ریاست مسی سپی کا جہاں دو مسلح افراد رات کی تاریکی میں ڈکیتی کی نیت سے فریڈ ایورٹ کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن گھر میں موجود پالتو بلی "کیلکو بینڈٹ” کی ہوشیاری نے انہیں خالی ہاتھ فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

گزشتہ ہفتے بیلڈن شہر کے نواح میں واقع 68 سالہ فریڈ ایورٹ کے گھر میں نصف شب کے وقت دو مشکوک افراد نے داخل ہونے کی کوشش کی تو کیلکو چوکنا ہوگئی اور خطرے کو بھانپ کر فوراً اپنے مالک کی خواب گاہ میں بھاگی۔

بلی نے مالک کے بیڈروم میں پہنچ کر تیز آوازیں بھی نکالیں لیکن جب مالک بیدار نہ ہوا تو وہ بیڈ پر چڑھ گئی اور فریڈ ایورٹ کی چادر کھینچی اور ہاتھ پر پنجے رگڑے۔ مالک بلی کا یہ عجیب طرز عمل دیکھ کر چوکنا ہوا کہ اس سے قبل بلی نے کبھی ایسا برتاؤ نہیں کیا تھا۔

فریڈ نے بلی کے توجہ دلانے پر باہر دیکھا تو دو مشکو افراد لوہے کی سلاخ سے دروازہ کھولنے کی کوشش کر رہے تھے اور ان میں سے ایک کے پاس پستول بھی تھا۔ فریڈ یہ دیکھ کر اپنی پستول لے کر باہر آیا اور لٹیروں کو للکارا تو انہوں نے وہاں سے فوری فرار ہونے میں عافیت جانی اور سر پر پاؤں رکھ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔

Comments

- Advertisement -