تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کابل کے مدرسے میں خودکش حملہ، طالبان رہنما جاں بحق

کابل: افغان دارالحکومت کابل کے مدرسے میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوگئے۔

افغان انٹیلی جنس حکام نے بم دھماکے میں رحیم اللہ حقانی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ طالبان حکام نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خودکش حملہ افغان دارالحکومت کے ایک مدرسے میں اس وقت ہوا جب ایک ٹانگ سے محروم شخص نے پلاسٹک کی لگائی گئی مصنوعی ٹانگ میں چھپائے دھماکہ خیز مواد سے خود کو اڑا لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوگئے ہیں، تاہم دھماکے میں ہونے والی اموات کی حتمی تعداد کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، لیکن ماضی میں انہیں داعش کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

مذہبی اسکالر رحیم اللہ حقانی پر اس سے قبل پاکستان میں بھی دو قاتلانہ حملے ہوچکے تھے۔

Comments

- Advertisement -