بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

تاجروں کا وزیراعلیٰ سندھ سے مارکیٹیں جلد بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے تاجروں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مارکیٹیں جلد بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا کہ پنجاب کی طرح سندھ میں بھی دکانیں جلد بند کرنے کی پابندی ختم کی جائے، خراب معاشی صورتحال میں دکانیں جلد بند کرنے سے تاجر بدحال ہیں۔

کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز نے کہا کہ ملازمین کو فارغ کرنے سے بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے، پابندی ختم کرکے تاجروں کو کاروباری سہولتیں فراہم کی جائیں۔

خیال رہے کہ توانائی بحران کے باعث دو ماہ قبل پنجاب اور سندھ میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے صوبے میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی تاجر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں اتوار کے روز بھی کھلیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں