اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بھارت نے ایک مرتبہ پھر دریائےچناب میں پانی چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی آبی جارحیت تھم نہ سکی، چند دنوں میں بھارت نے ایک مرتبہ پھر دریائےچناب میں پانی چھوڑ دیا جس سے مختلف شہروں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

بھارت سے چھوڑا گیا ایک لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا ہے۔ دریائےچناب، ہیڈمرالہ کےمقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 80ہزار کیوسک ہو گئی ہے۔

فلڈفار کاسٹنگ ڈویژن ہیڈمرالہ کے مقام پر درمیانے درجےکا سیلاب ہے کل دوپہرتک دریائےچناب میں پانی کا بہاؤ 80 ہزار کیوسک تھا جب کہ 12گھنٹےکےدوران پانی کےبہاؤمیں ایک لاکھ کیوسک کا اضافہ ہوا۔

دریائے چناب میں سیلاب سے سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ متاثر ہوں گے۔ سیلاب سےحافظ آباد، چنیوٹ، جھنگ، مظفر کےاضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بھی بھارت نےدریائےچناب میں اڑھائی لاکھ کیوسک پانی چھوڑا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں