بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کورونا میں مبتلا، حالت تشویشناک

اشتہار

حیرت انگیز

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کورونا کا شکار ہوگئے ، صدر کی بہن نے انکشاف کیا کورونا کے باعث اُن کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ کورونا میں مبتلا ہوگئے ، صدر کی بہن نے کم جونگ ان میں کورونا کی تشخیص کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی کوریا کے سربراہ تیز بخار میں مبتلا ہیں، جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے۔

کم یو جونگ نے الزام عائد کیا کہ جنوبی کوریا جان بوجھ کر شمالی کوریا میں کورونا وائرس پھیلا رہا ہے۔

صدر کی بہن نے جنوبی کوریا کو خبردار کیا کہ اگر شمالی کوریا کے خلاف کورونا کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا بند نہیں کیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر کی بہن کا کہنا تھا کہ کچھ شہریوں نے بخار کی شکایت کی ہے، جن میں ان کےبھائی بھی شامل ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل ہی کم جونگ ان نے ملک سے کورونا وبا کے خاتمے کااعلان کرتے ہوئے مئی میں لگائی گئی ایمرجنسی ہٹالی تھی اور چند دن پہلے ہی کم جونگ اُن نےوبا کا علاج کرنے والے بند مرکز کا دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے کبھی بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد نہیں بتائی لیکن یومیہ بنیادوں پر بخار میں مبتلا شہریوں کی تعداد سے آگاہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں