راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کےلیےخطرہ بن گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ تنقید اورتضحیک دو مختلف چیزیں ہیں، سب کو کہتا ہوں کہ عدلیہ اوراداروں کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کےلیےخطرہ بن چکی ہیں، ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔
حکمرانوں نے اخراجات کم کرنے کی بجائے 62 وزراء لگائے جن میں 17 بےمحکمہ ہیں۔سٹیٹ بنک کے فارن ریزرو 7 ارب پر چلے گئے ہیں اور کمرشل بینکوں میں 4 ارب ڈالر کم ہوگئے ہیں جو تشویش ناک ہے۔100 روپے کلو آٹا،دوائیاں نایاب اور بجلی کا بل دے نہیں سکتے۔آج3بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کروں گا.
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 12, 2022
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اورمہنگائی ہے مگر موجودہ حکمرانوں نےاخراجات کم کرنےکی بجائے باسٹھ وزرا لگادئیے، اسٹیٹ بینک کےذخائرسات ارب پرچلےگئےاور کمرشل بینکوں میں چار ارب ڈالرکم ہوگئے جوتشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قوم کی ترجمانی کرنے کا کریڈٹ اے آر وائی نیوز کو جاتا ہے، شیخ رشید
اپنے ٹوئٹ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے آج سہ پہر تین لال حویلی میں اہم ترین پریس کانفرنس کرنے کا بھی اعلان کیا۔
گذشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ پاکستان اب عدلیہ نے ہی چلانا ہے کیونکہ ہر جگہ پارٹی بازی شروع ہوچکی ہے۔
موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیمرا امپورٹڈ حکمرانوں کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی بن چکا ہے، لوگوں کے ہاتھ میں ریموٹ ہے وہ فیصلہ کرسکتے ہیں کون ترجمانی کررہاہے۔