اشتہار

طاقتور حلقے ملک کو تباہی اور بربادی سے بچالیں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اکتوبر نومبر میں الیکشن کی تاریخ پر قائم ہوں۔ طاقتور حلقے ملک کو تباہی وبربادی سے بچالیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف لندن میں ہیں ان کو لندن میں سلامی مل رہی ہے تو پاکستان کو سلامی مل رہی ہے۔ یہ پاکستان کی عزت ہے اس پر کسی کو اعتراض کیوں ہوگا؟ ادارے اور عدلیہ ہماری قوت ہیں۔ سیاستدانوں کو جواب دینے میں احتیاط کرنی چاہیے۔ پاکستان میں عدلیہ اور اداروں کیخلاف بات نہیں کرنی چاہیے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج اکیلے عمران خان کے مقابلے میں ملک کی 13 حکمران پارٹیاں ہیں، ملک میں لوگوں کے حقوق اور اپنے کیسز بچانے کیلئے آئین و قانون کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ اس ملک میں صرف جھوٹ بک رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ہے، 10 کروڑ پاکستانی مہنگائی کے چنگل میں آچکے ہیں کاروبار تباہ ہورہا ہے لوگ دکانوں اور گھروں کے کرائے نہیں دے پا رہے، لیکن اس حکومت کو مہنگائی سے کوئی سروکار نہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نوازشریف کی سیاست میں بیماری کا عمل دخل ہے۔ نوازشریف کی سیاست عوام میں دفن ہوگئی ہے، انھوں نے ووٹ کو لکشمی چوک پر جوتے مار کر دفن کردیا۔ کبھی آپ سعودی عرب تو کبھی لندن بھاگے ہیں۔ آصف زرداری کی سیاست تو سندھ کی حد تک ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ دو ووٹوں کی اکثریتی حکومت نے سازش کی یہ بے وقوف ہیں۔ یہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اس وقت 17 وزیروں کے پاس کوئی محکمہ نہیں ہے۔ گورنراسٹیٹ بینک تعینات نہیں ہوا، آئی ایم ایف کی قسط نہیں آئی۔ سب کو پتہ ہے کہ یہ چور، ڈاکو، بےایمان اور منی لانڈر ہیں اس لیے کوئی پیسہ نہیں دے رہا۔ ڈالر اوپر جا رہا اور روپیہ گر رہا ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ غریب مر گیا۔ آج آرمی چیف کو لوگوں کو فون کرنے پڑے کہ معیشت تباہ ہو رہی ہے مدد کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج جو کچھ دکھایا جا رہا ہے اس کا حکمرانوں کو نقصان اور عمران خان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ عمران خان کی سیاست ختم کہنے والے احمقوں کی دوزخ میں رہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ اس حکومت کو مزید تباہ و برباد کردے گا۔ الیکشن کی تاخیر سے فائدہ ہوگا تو یہ آپ کی بے وقوفی ہے۔ عمران خان کی اس بات کا حامی ہوں الیکشن کی تاریخ دیں۔ سب کو بیٹھنا چاہیے، میری دعا ہے کہ ہم الیکشن کی طرف جائیں۔ جب تک وزیر داخلہ تھا تب تک کے مذاکرات سے واقف ہوں، عدم اعتماد سے ایک ماہ پہلے اسٹیبلمشنٹ سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں