اشتہار

بچے اسمبلی پہنچ گئے، وزرا سے چبھتے سوالات

اشتہار

حیرت انگیز

بچوں نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران ارکان اسمبلی سے چبھتے سوالات پوچھ لیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے 75 یوم آزادی کے حوالے سے قومی اسمبلی میں ننھے مقررین نے شرکت کی۔
تیرہ برس کے علی اکبر ہاشمی نے قائد حزب اختلاف کی کرسی پر بیٹھ کر اس کا حق ادا کردیا۔

ننھے علی اکبر نے وزیر تعلیم سے پوچھا کہ آرٹیکل 25 اے کے باوجود بچے اسکول سے باہر کیوں ہیں؟ بچوں پر تشدد کا بل اسی اسمبلی نے پاس کیا عمل کیوں نہیں ہوتا۔

- Advertisement -

انہوں نے پوچھا کہ کھیلوں کےمیدانوں پر پلازے بنانے کی اجازت کون دے رہا ہے اور ٹی وی چینلز پربچوں کے تعلیمی اور تفریحی پروگرام پیش کرنے کی پابندی کیوں عائد نہیں کی جاتی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 75ویں جشن آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں شہری علاقوں میں لگے اسٹالز سے قومی پرچم اور مختلف چیزیں خرید رہے ہیں۔

علاوہ ازیں شہریوں کی جانب سے اپنے گھروں کو قومی پرچم اور جھنڈیوں سے سجانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں