منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

’ مردم شماری کے فیصلوں میں ایم کیو ایم ساتھ تھی‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ مردم شماری کرانے کے تمام معاملات طے ہو گئے لیکن سب 4 ماہ آگے بڑھا دیا مردم شماری کے حوالے سےکئے گئے فیصلے میں ایم کیو ایم ساتھ تھی۔

میڈیا سے گفتگو مین علی زیدی نے کہا کہ عمران خان لاہور جلسے میں اہم پیغام دیں گے کل کراچی میں گلشن اقبال ، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی ، لانڈھی ، لیاری، سہراب گوٹھ ، جناح ٹاؤن سمیت دیگر 14مقامات پر عمران خان کا خطاب سنوایا جائےگا۔

علی زیدی نے کہا کہ کراچی کی مردم شماری میں سوائےپیپلز پارٹی کےسب کوتحفظات تھے مردم شماری پرکیبنٹ میں ایک کمیٹی بنی، میں فہمیدہ مرزا اور امین الحق شامل تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے دور میں فیصلہ ہوا مردم شماری 5 سال میں ہوگی لیکن سی سی آئی کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ سندھ نے مخالفت کردی جب میں نے ان سے سوال کیا تو وہ ناراض ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کرانے کے تمام معاملات طے ہوگئے لیکن سب 4 ماہ آگے بڑھا دیا مردم شماری کے حوالے سےکئے گئے فیصلے میں ایم کیو ایم ساتھ تھی مردم شماری 4 مہینے آگے کرنے کے فیصلے میں ایم کیو ایم پھر حکومت کے ساتھ ہے ایم کیو ایم کی یہ حرکت منافقت نہیں تو اور کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں