بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ارشد ندیم نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے دوسرا گولڈ بھی جیت لیا۔

ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیٹری گیمز میں 88.55 کی ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈل میڈل جیتا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ایتھلیٹ کا یہ چھ دنوں میں دوسرا گولڈ میڈل ہے۔

ذکربات یہ ہے کہ پاکستان نے ساٹھ سال بعد کامن ویلتھ گیمزکے ایتھلیٹکس مقابلوں میں گولڈ جیتا۔

اس سے قبل انیس سو باسٹھ میں پرتھ کے دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان کے ایتھلیٹ غلام رازق نے 120 گز ہرڈلز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے مجموعی طور پر آٹھ میڈل جیتے، جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے پاکستان کو سب سے پہلا میڈل جتوایا۔

ویٹ لفٹنگ میں نوح دستگیر بٹ اور جیولن میں ارشد ندیم نے گولڈ اپنے نام کیا، پانچ میڈلز پاکستان نے ریسلنگ کے مختلف مقابلوں میں جیتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں