منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

اے آر وائی نیوز نے ہمیشہ پاکستان کی سربلندی کی جنگ لڑی ہے، فیاض چوہان

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے اے آر وائی نیوز کے این او سی کی منسوخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آر وائی نیوز نے ہمیشہ پاکستان کی سربلندی کی جنگ لڑی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اے آر وائی نیوز کے این اوسی کی منسوخی ہزاروں صحافیوں کا قتل عام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ آزادی صحافت کی دعویدار حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ صحافت اور صحافی کی آزاد آواز کو جبری دبانا اس حکومت کا وطیرہ ہے۔ کیا ملک میں آئین شریفیت چل رہا ہے؟ پوری قوم کو نظر آگیا ہے ان کی طرز حکمرانی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظلم تو ظلم ہے جب بڑھتاہے تو مٹ جاتا ہے، ایسے گھٹیا اقدام سے حق اور سچ کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ پیمرا کی اجازت کے بغیر 4 ہزار خاندانوں کا معاشی قتل عام کیا گیا ہے، ملک میں اب تک جتنی بھی حکومتیں آئی ہیں کسی نے ایسی غنڈہ گردی نہیں کی۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کی براہ راست نشریات یہاں دیکھیں

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اے آر وائی نیوز کا سب سے بڑا کارنامہ ریاست پاکستان اور ریاستی اداروں کا دفاع ہے۔ اس نے کبھی بھی ریاست پاکستان، ریاستی اداروں کے وقار پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ اللہ پاک کرم کرے گا، اس کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں