تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

’پلان ہے عمران خان کی آواز بند کی جائے‘

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کرنے پر ردعمل دیا ہے۔

نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اے آر وائی نیوز کا قصور کیا ہے؟ کیوں تلوار لٹکا دی ہے؟ کیوں سختی کی جا رہی ہے؟ کیوں نشریات روکی جا رہی ہیں؟

اے آر وائی نیوز براہ راست دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پلان یہ ہے کہ عمران خان کی آواز بند کر دی جائے، مخالف ٹی وی چینل کھل کر پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، اس میں پیسے کا عمل دخل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ چاہتے ہیں مجھے ٹیکنیکل ناک آؤٹ کریں، اے آر وائی نیوز کو بند کر دیا، ان کی پلاننگ ہے سختی کرو، یہ پورا پروپیگنڈا  ہے اور پیسہ چلایا جا رہا ہے، ان کا خوفناک پلان ہے جس سے ملک کو بہت نقصان ہوگا، پی ٹی آئی ایک قومی پارٹی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل کئ جلسے میں اپنے پورے پروگرام  پر بات کروں گا، ہماری حکومت کے خلاف ایک بیرونی سازش کی گئی، سازش میر جعفر اور میر صادق کے بغیر کامیاب نہیں ہوتی۔

Comments

- Advertisement -