اسلام آباد : پی ایف یوجے کے مرکزی سیکریٹری جنرل رانا عظیم نے اے آر وائی کا این او سی منسوخی کے فیصلے پر پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایف یوجے کے مرکزی سیکریٹری جنرل رانا عظیم نے اے آر وائی کا این او سی منسوخ کرنے کے فیصلے کی مذمت کی۔
اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر
رانا عظیم نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل پی ایف یوجے نےہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ، عدالتوں میں بھی جائیں گے اور پارلیمنٹ کا بھی گھیراؤ کریں گے۔
سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے نے کہا کہ حکومت کی صحافی کارکن دشمنی کھل کرسامنےآگئی ، ہزاروں کارکنوں کو بے روزگار کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کامعاشی قتل منصوبےکےتحت کررہی ہے، راناثنا اللہ کوہوش کےناخن لیناہوں گےاقتداردائمی نہیں ہے۔
رانا عظیم نے مزید کہا کہ اے آر وائی نیوز کو سچ اورحق دکھانےکی سزادی جارہی ہے، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے کا کہنا تھا کہ چارہزارخاندان نہیں لاکھوں صحافیوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، جو ہم نہیں کرنے دیں گے۔