بلیوں کی عجیب و غریب اور معصوم شرارتیں سب ہی کا دل موہ لیتی ہیں اور لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتی ہیں، ایسی ہی ایک بلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو فٹبال پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھورے رنگ کی ایک بلی ٹی وی اسکرین کے سامنے موجود ہے اور ٹی وی پر فٹبال میچ چل رہا ہے۔
جیسے ہی کھلاڑی فٹبال کو کک مارتا ہے اور بال گول کی طرف جاتی ہے، بلی اچھل کر بال کو پکڑنے کی کوشش کرتی ہے۔
اس دوران وہ بال کو روکنے اور پکڑنے کی ایسی کوشش کرتی ہے جیسے گول کیپر کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
پس منظر میں بلی کے مالک کے ہنسنے کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ یہ بلی ایک بہترین گول کیپر ثابت ہوسکتی ہے۔
اس ویڈیو کو ہزاروں افراد نے دیکھا اور اس پر مختلف کمنٹس اور لائیکس کیے۔
بلی، کتے اور دیگر جانور حرکت کرتی ہوئی شے یا عموماً گیند کو دیکھ کر ایسے ہی دیوانہ وار حرکتیں کرتے ہیں، اس کا ثبوت ایک اور ویڈیو ہے جو کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو میں ویمن ٹیمز کا ٹی 20 میچ ہورہا ہے جس میں اچانک ایک کتا میدان میں آجاتا ہے اور گیند منہ میں دبا کر بھاگنے لگتا ہے۔
Exceptional athleticism in the field 👌pic.twitter.com/N5U1szC5ZI
— ICC (@ICC) September 13, 2021