اشتہار

’اے آر وائی نیوز پاکستان کا چہرہ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ماہر قانون صفدر شاہین نے اے آر وائی نیوز پاکستان کی آواز اور چہرہ ہے، چینل کو حق اور سچ کی فتح پر مبارکباد دیتا ہوں۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صفدر شاہین نے کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں آئین اور قانون کے مطابق کام کر رہی ہیں، چینل کا این او سی منسوخ کا اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگل کے قانون میں نہیں رہ رہے، اس ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری ہے، جو بھی غیر قانونی کام کرے گا عدالتیں اس سے حساب لیں گی، اس اقدام سے آپ نے 4 ہزار ملازمین کے روزگار پر لات ماری۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

صفدر شاہین نے کہا کہ پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام پر آواز بلند کریں، ناظرین کو مجبور نہیں کیا جا سکتا کہ آپ فلاح چینل دیکھیں، اے آر وائی نیوز پاکستانیوں کا چینل ہے۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا ہے اور 17 اگست کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں