پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عمران خان سے آئی جی پنجاب پولیس کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے ملاقات کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عمران خان سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی، جس میں رہنما ق لیگ مونس الٰہی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مونس الٰہی نے صوبے کی سیاسی صورتحال پر عمران خان کو اعتماد میں لیا، جبکہ آئی جی پنجاب نے عمران خان کو صوبے کی امن وامان کی صورتحال پر بریفننگ دی۔

آئی جی پنجاب نے 25 مئی کو شہریوں پر تشدد کرنیوالے پولیس افسران سے متعلق جاری انکوائری اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکنے کیلئے ان پر بہیمانہ تشدد کیا گیا تھا، جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد 25 مئی کو تشدد میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے حکم دیا تھا کہ پچیس مئی کو تشدد میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں