بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

دلہا اور دلہن کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ بھی بے ساختہ قہقہے لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آگئی جس میں دلہا اور دلہن جے مالا (ہار) پہنانے کی رسم ادا کررہے ہیں لیکن انہیں یہ منفرد انداز میں ایک طریقہ اختیار کرتے ہوئے کرنا ہے۔

یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے دلہن کو ہار پہنانے کے لیے آگے بڑھتی ہے تو دلہے میاں اپنا سر ادھر اُدھر کرلیتے ہیں تاکہ دلہن انہیں آسانی سے ہار نہ پہنا سکے۔

اسی طرح جب دلہے میاں ہار پہنانے لگتے ہیں تو دلہن بھی اتنی آسانی سے انہیں ہار نہیں پہنانے دیتیں۔

پھر یہ فیصلہ ہوا کہ کیوں ناں ایک کھیل کھیل کر ہار پہنایا جائے اس لیے انہوں نے فیصلہ کرنے کے لیے ’پتھر، کاغذ، قینچی‘ کا کھیل کھیلا۔

اس کے بعد دلہا اور دلہن نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے اور شادی کی یہ جے مالا کی رسم ادا کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں