ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

یوم آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر اسٹیٹ بینک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے اسٹیٹ بینک میں قومی پرچم لہرایا۔

اس موقع پر قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کی رونمائی کی گئی، بینک نوٹ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

نوٹ پر سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کے دستخط ہیں جبکہ کرنسی نوٹ 30 ستمبر سے عوام کے لیے جاری ہوگا، 75 روپے کا یادگاری نوٹ دیگر کرنسی نوٹوں کی طرح تمام تر سیکیوریٹی فیچرز سے لیس ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں