تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا کے ایئرپورٹ میں فائرنگ

کینبرا: آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے ایئرپورٹ میں فائرنگ کے بعد فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے ایئرپورٹ پر فائرنگ کا واقعہ اتوار کی دوپہر کو پیش آیا ہے، مسلح شخص نے چیک ان ٹرمینل میں فائرنگ کی جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح شخص کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے گن بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے، تاہم فائرنگ کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مسلح شخص نے لوگوں پر براہ راست نہیں بلکہ ہوا میں فائرنگ کی، ملزم نے پانچ گولیاں فائر کی۔

ائیرپورٹ حکام نے فائرنگ کے واقعے کے بعد ائیرپورٹ کو فوری طور خالی کرالیا گیا جبکہ فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا گیا۔  سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کردیا گیا

حکام کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد فلائٹ آپریشن کے بعد بحال کر دیا گیا ہے، فائرنگ سے کوئی ہلاک و زخمی نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -