اشتہار

یومِ آزادی: نیلم منیر کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کے موقع کی مناسبت سے اپنی نئی تصاویر شیئر کر دیں۔

نیلم منیر نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی چار عدد تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ کو ہرے اور سفید رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے فوٹوز کے کیپشن میں لکھا: ’پاکستان زندہ باد، آزادی پائندہ باد‘۔

- Advertisement -

نیلم منیر کی جانب سے تصاویر چند گھٹنے قبل پوسٹ کی گئیں اور حسبِ معمول مداحوں کی بڑی تعداد نے نہ صرف انہیں پسند کیا بلکہ یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور ان کے لباس کی تعریف بھی کی۔

نیلم منیر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ ڈرامے کی اب تک 12 اقساط نشر ہو چکی ہیں جنہیں ناظرین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

وہ اس سے قبل بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’دل موم کا دیا‘ اور ’بکھرے موتی‘ میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں