اشتہار

ن لیگ کے رہنماؤں نے اے آر وائی نیوز ٹیم کو جلسہ گاہ سے نکال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جلالپور بھٹیاں: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اے آر وائی نیوز ٹیم کو جلسہ گاہ سے نکال دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے شہر جلالپور بھٹیاں کے  نواحی علاقے رسولپور تارڑ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے جلسہ منعقد کیا گیا، جس سے لیگی رہنما عطا تارڑ نے خطاب کرنا تھا، تاہم جلسے میں عوام کی عدم دلچسپی نظر آئی۔

ن لیگ کے جلسے میں عوام نہ پہنچنے اور خالی کرسیاں دکھانے پر ن لیگ کے رہنماؤں نے اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو جلسہ گاہ سے نکال دیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما عطا تارڑ نے جلسے سے خطاب کرنا تھا تاہم پنجاب حکومت کی جانب سے 25 مئی کے واقعات کی تحیقیقات کے تناظر میں گرفتاری کے ڈر سے جلسے میں نہ آئے، جس کے بعد اب وفاقی وزیر احسن اقبال کی جلسہ گاہ آنے کی اطلاعات ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران غیر مہذبانہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے اے آروائی نیوز کا مائیک ہٹوا دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں