تازہ ترین

عمران خان کا کراچی میں بڑے جلسے اور9 نشستوں پر انتخابی مہم خود چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں بڑے جلسے اور اپنی 9نشستوں پر انتخابی مہم خود چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی نے جلد الیکشن کیلئے امپورٹڈ حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف شہروں میں جلسوں کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی، کراچی، سمیت مختلف شہروں میں جلسے ہوں گے، عمران خان نے کراچی میں بڑے جلسے کا فیصلہ کرلیا ، وہ 19اگست کو کراچی میں پاور شو کریں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان اپنی 9نشستوں پر انتخابی مہم خود چلائیں گے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اب باری ہے کراچی، حیدرآبادکی، قوم اپنےحق کے لیے امپورٹڈ حکومت کیخلاف نکل رہی ہے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ واضح ہے کہ پاکستان میں اب جلد انتخابات ناگزیر ہوگئے، قوم کی آواز، فوری انتخابات، عمران خان 19 اگست کو کراچی اور 20 اگست کو حیدر آباد میں جلسے کریں گے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔