بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سرائیکی صوبہ بنانے کا بل مؤخر

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے سرائیکی صوبہ بنانے کا بل مؤخر کر دیا.

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں آئین کے آرٹیکل 1میں ترمیم کر کے سرائیکی صوبے کا بل پیش کیا گیا جسے غور وخوص کے بعد موخر کردیا گیا۔

بل میں 95 صوبائی نشستیں،21 خواتین نشستیں، 3 اقلیتی نشستیں رکھنے کا ذکر کیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی برائےقانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سارے ممبران اپنی سیاسی جماعت کی رائےدیں جو باہر بیٹھے ہوئے ہیں ان سے بھی رائے لیں۔

کمیٹی رکن وفاقی وزیر قادر پٹیل نے کہا کہ نیا پنڈورا باکس نہ کھولیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں