اشتہار

اےآروائی نیوز کی بندش کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عوام کے پسندیدہ چینل اےآروائی نیوز کی بندش کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کر لی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد وزیراعلیٰ کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پیش کی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اے آر وائی کی بندش کی شدید مذمت کرتاہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اےآر وائی نیوز پر پابندی ختم کی جائے۔

- Advertisement -

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

اس سے قبل اسپیکرسبطین خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3گھنٹے 20 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا تو اےآر وائی نیوز پر پابندی کےخلاف پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی نے اجلاس سے بائیکاٹ کر دیا۔

اسپیکر سبطین خان نے صحافیوں کو منانے کیلئے دو رکنی وفد بھجوایا۔ فیاض الحسن چوہان اور پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عدنان نے صحافیوں سے بات چیت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں