تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

ایکواڈور میں دھماکا، جرائم پیشہ افراد کا حکومت کے خلاف اعلان جنگ

کوئٹو: ایکواڈور کے وزیر داخلہ نے شہر گوایاکوئل میں ہونے والے دھماکے کو جرائم پیشہ افراد کی جانب سے حکومت کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایکواڈور کے پورٹ سٹی گوایا کوئل میں زوردار دھماکے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ آٹھ گھروں اور دو گاڑیاں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

دھماکے کے بعد ایکواڈور کے صدر نے ملک کے دوسرے بڑے شہر اور معاشی حب گوایا کوئل میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، انہوں نے کہا کہ شہر میں اگلے 30 روز تک ایمرجنسی نافذ رہے گی، ان کی حکومت ملک میں جرائم پیشہ افراد کو ملک کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ پیٹرک کیریلو نے دھماکے کا الزام طویل عرصے سے منشیات کی غیر قانونی تجارت میں ملوث منظم جرائم ہیشہ افراد پر لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کا دھماکا جرائم پیشہ گینگز کی جانب سے حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

ایکواڈور دنیا کے دو بڑے کوکین پیدا کرنے والے ممالک کولمبیا اور پیرو کے درمیان واقع ہے، ایکواڈور کو ڈرگ اسمگلرز منشیات اسمگلنگ کیلئے استعمال کرتے ہیں، اسمگلنگ کے روٹ کے طور پر استعمال ہونے والے ایکواڈور میں حالیہ کچھ عرصہ میں قتل و غارت اور دیگر جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -