اشتہار

حبا نے شوہر کو گھنٹوں انتظار کروایا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری اور آریز احمد کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر حبا بخاری کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں حبا اور آریز کے علاوہ میزبان و اداکار احسن خان بھی موجود ہیں۔

احسن خان بتاتے ہیں کہ آریز چار گھنٹوں سے یہاں موجود ہیں جبکہ حبا نے انہیں چار گھنٹے انتظار کروایا ہے۔

- Advertisement -

آریز احمد نے کہا کہ میں تو یہاں صرف اپنی اہلیہ حبا کو سپورٹ کرنے آیا ہوں۔

حبا بخاری کہتی ہیں کہ ’وہ کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے لیکن ہر کامیاب عورت کے پیچھے بھی مرد کا ہاتھ ہوتا ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے دونوں فنکاروں کی ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حبا بخاری اور آریز احمد گزشتہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کی شادی کی تقریب میں قریبی عزیز اور فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں