بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کیا بابر اعظم 10 سینچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیائے کرکٹ کے نمبر ون بیٹر بابر اعظم ایک اہم اور بڑے ریکارڈ سے محض ایک سینچری دوری پر آ گئے ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ قومی ٹیم کے کپتان اور شان دار بلے باز بابر اعظم نیدرلینڈز کے ساتھ آج سے شروع ہونے والی دو طرفہ ون ڈے سیریز میں ایک بھی سنچری اسکور کر دیں تو وہ بین الاقوامی کرکٹ میں 10 سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے۔

اسی طرح وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 18 رنز درکار ہیں۔

نیدرلینڈز کے ساتھ سیریز سے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ نیدرلینڈز آنے پر بہت خوش ہیں، یہاں کا موسم اور مہمان نوازی بہت اچھی ہے۔

پاکستان نیدرلینڈز پہلی دو طرفہ ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے

بابراعظم نے کہا کہ وہ گزشتہ 2 ماہ سے نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کو فالو کررہے ہیں، وہ یہاں بسنے والے لوگوں کی کرکٹ سے محبت سے بہت متاثر ہوئے ہیں، انھیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ کرکٹ سیریز اس خطے میں کرکٹ کے فروغ کا سبب بنے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا ری ہیب جاری ہے اور وہ کافی بہتر محسوس کررہے ہیں، ان کی عدم موجودگی دراصل نوجوان فاسٹ باؤلرز کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا سنہری موقع ہے۔

انھوں نے فینز کو بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ فینز کو دونوں ٹیموں کے درمیان اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں