اشتہار

پی ایف یو جے کا اے آر وائی نیوز کی بحالی کے لئے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے اے آر وائی نیوز کی بحالی کے لئے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سیکرٹری جنرل رانا عظیم نے کہا ہے کہ اگر بہتر گھنٹوں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال نہ ہوئیں اورصحافیوں کے خلاف مقدمات ختم نہ کئے گئے توپارلیمنٹ ہاؤس کے باہردھرنا دیں گے

رانا عظیم کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج اے آر وائی کی بحالی تک جاری رہے گا، یہ معاملہ صرف اے آر وائی کا نہیں آزادی صحافت کا ہے، سب کو اکھٹا ہونا ہوگا۔

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کی نشریات کی بندش پر توہین عدالت کی درخواست نمٹاتے ہوئے عدالت نے کہا کہ چیئرمین پیمرا کیبل آپریٹرز کو نشریات بحال کرنے کا تحریری حکم جاری کریں۔

عدالت نے استفسار بھی کیا کہ اے آر وائی نیوز کی نشریات اب تک بحال کیوں نہیں ہوئیں؟ چیئرمین پیمرا نے عدالت میں بیان دیا اےآروائی نیوز کی نشریات پیمرا نے بند نہیں کیں، اےآروائی کی نشریات نہیں آرہیں تو کیبل آپریٹرز کی وجہ سے ایساہوسکتا ہے۔

وکیل پیمرا نے حتمی فیصلے تک اے آر وائی نیوز کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

بعد ازاں عدالت نے پیمرا کی جانب سے آج ہی سرکلرجاری کرنے کی یقین دہانی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں