19.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

کیریئر کے آغاز پر کن مشکلات کا سامنا رہا؟ ہانیہ عامر نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے کیریئر کا آغاز کرنے پر پیش آنے والی سخت مشکلات کا احوال سنا دیا۔

ہانیہ عامر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جب پہلی فلم کے لیے آڈیشن دیا تو مجھے فوری منتخب کرلیا گیا تھا، مجھے کنٹریکٹ تھمایا گیا جس پر بغیر پڑھے ہی دستخط کر دیے۔

انہوں نے بتایا: ’جب والدہ کو بتایا کہ فلم کے لیے میری سلیکشن ہوگئی ہے تو انہوں نے خاندان والوں کا ردعمل سوچ کر مجھے منع کر دیا۔ میں نے والدہ کو سمجھایا کہ اب کنٹریکٹ پر دستخط کر چکی ہوں، یہ میری پہلی اور آخر فلم ہوگی اور کسی کو پتا نہیں چلے گا‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر نے عاصم اظہر سے متعلق سوال پر کیا کہا؟

اداکارہ نے کہا کہ والدہ کے منع کرنے کے باوجود میں انسٹا گرام پر فلم سے متعلق پوسٹرز کرنے لگی تھی، ایک دن ماموں اور خاندان کے دیگر افراد گھر آگئے اور ہماری لڑائی ہوگئی۔

ہانیہ عامر نے کہا: ’والدین کی علیحدگی کے بعد والدہ اور بہن کے ساتھ رہتی تھی، خاندان والوں سے جھگڑے کے بعد میں نے گھر کی ذمہ داریاں خود اٹھانے کا فیصلہ کیا اور اب تک اپنا گھر خود چلاتی ہوں۔ رشتہ داروں سے اب بھی دوریاں ہیں‘۔

خیال رہے کہ ہانیہ عامر کی لاجواب اداکاری کی وجہ سے اداکارہ کے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی لاکھوں مداح ہیں۔ وہ آج کل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ ڈرامے کی قسط ہر جمعرات رات 8 بجے نشر کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں