اشتہار

بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور ان کے شوہر کرن گروور نے مداحوں کو جلد والدین بننے کی خوشخبری سنادی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے نے انسٹاگرام پر فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور بتایا کہ وہ جلد ہی اپنی زندگی میں ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔

بپاشا اور کرن نے انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ‘ایک نیا وقت، ایک نیا مرحلہ، ایک نئی روشنی ہماری زندگی میں شامل ہونے جارہی ہے جس نے ہمیں پہلے سے زیادہ مکمل بنادیا’۔ انہوں نے لکھا ‘ہم نے یہ زندگی انفرادی طور پر شروع کی اور پھر ہم ایک دوسرے سے ملے اور دو ہوگئے۔

- Advertisement -

بپاشا نے کہا کہ صرف دو کے لیے بہت زیادہ پیار، ہمارے لیے یہ دیکھنا تھوڑا سا غیر منصفانہ لگتا تھا، اس لیے ایک بچہ "جلد ہی” ہمارے ساتھ شامل ہونے والا ہے، جس کے بعد ہم دو سے تین ہوجائیں گے، ہمارا بچہ جلد ہی ہمارے ساتھ شامل ہو کر ہماری خوشیوں میں اضافہ کرے گا۔

جوڑے نے آخر میں مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے لکھا کہ آپ کی غیر مشروط محبت، آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں