لندن : لارڈ واجد خان اور میئرتوصیف انور نے اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے بندش کو افسوسناک قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی سیاستدان بھی اےآروائی نیوزکی آوازبن گئے، لارڈ واجد خان اور میئر توصیف انور نے اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرنے کی مذمت کی۔
لارڈ واجد خان نے کہا کہ نشریات بند کرنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، آر وائی نیوز کی بندش افسوسناک ہے۔
مئیر آف لیوشم توصیف انور کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ہرسطح پرمذمت کرتے ہیں، میڈیا پر پابندی ایسا اقدام ہے، جس کی مذمت ہونی چاہیے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بھی اے آر وائی نیوز کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا پاکستان میں میڈیا آؤٹ لیٹس ، سول سوسائٹی پر پابندیوں کی خبروں سے آگاہ ہیں۔