معروف بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی اپنی 2 کامیاب فلموں کی ریلیز کے بعد اچانک ہی بھارتی میڈیا کا مرکز بن گئی ہیں، تاہم حال ہی میں سامنے آنے والی ان کی ایک ویڈیو پر مداحوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیارا اپنی گاڑی سے اتر کر شوٹ کے لیے جارہی ہیں، اس موقع پر ان کے باڈی گارڈ نے ان کے لیے چھتری تھام رکھی ہے۔
کیارا نے ایک ہاتھ میں ایک بیگ تھام رکھا ہے اور ان کا دوسرا ہاتھ خالی ہے، تاہم وہ چھتری لینے سے گریزاں ہیں اور ان کا باڈی گارڈ چھتری تھامے ان کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے۔
View this post on Instagram
ان کی اس ویڈیو پر مداحوں نے کیارا پر سخت تنقید کی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مغرور اداکارہ ذرا سی چھتری بھی خود نہیں تھام سکتیں اور اس کے لیے انہوں نے ملازم رکھا ہوا ہے۔
کیارا ایڈوانی کی حال ہی میں 2 فلمیں بھول بھلیاں 2 اور جگ جگ جیو او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوئی ہیں اور دونوں ہی کامیاب ہوئی ہیں۔