اشتہار

ملک میں‌ سونے کی قیمت تیزی سے بڑھنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی منڈی میں‌ کمی کے باوجود ملک میں‌ سونے کی قیمت تیزی سے بڑھنے لگیں.

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں‌ سونے کی فی تولہ قیمت 4450 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 44 ہزار 450 روپے ہوگئی.

اسی طرح‌ دس گرام سونے کی قیمت 3815 روپے بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 842 روپے رہی.

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں‌ سونے کی قیمت میں‌ کمی ریکارڈ کی گئی اورعالمی منڈی میں سونا 05 ڈالر کمی کے بعد 1771 ڈالر فی اونس رہا.

واضح رہے دو روز قبل ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں  ہزار 300 روپے کمی ہوئی تھی تاہم گزشتہ روز سونے کی قیمت 5 ہزار 700 روپے بڑھ گئی تھی۔

گزشتہ روز سونےکی فی تولہ قیمت 5 ہزار 700 روپے اضافہ کے بعد ایک لاکھ 39 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی جبکہ دس گرام سونا 4 ہزار 887 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 19 ہزار 942 روپے رہی تھی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافہ کے بعد 1777 ڈالر فی اونس ہوگیاتھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں