اشتہار

ایک اور حلقے سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ضمنی انتخاب کے لیے ایک اور حلقے سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

این اے 118 ننکانہ صاحب کے ریٹرننگ افسر نے ضمنی انتخاب کے لیے عمران خان کے کاغذات پر عائد کردہ تمام اعتراضات مسترد کر دیے۔

ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کیے۔ اعجاز احمد شاہ، ن لیگ کی شذرہ منصب، پی پی کےشاہ جہان بھٹی کےکاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔

- Advertisement -

ٹی ایل پی کے امیدواروں پیر افضال اور رضوان واہگہ، مرکزی جمیعت اہل حدیث کے رائے ملازم حسین کھرل، فیصل رشید، مہر سعید ظفر اور سائرہ منصب کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے۔

گزشتہ روز کراچی کے حلقہ این اے 237، 239 اور 246 لیاری سے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں