اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

معاون خصوصی عطا تارڑ کو ایک اور قلمدان سونپ دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ‌کو ایک اور قلمدان سونپ دیا گیا.

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی عطا تارڑ کو انسداد منشیات کا قلمدان دیدیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے.

نوٹیفکیشن میں‌ کہا گیا ہے کہ عطا تارڑ معاون خصوصی نارکوٹکس کنٹرول ہوں گے.

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے عطا اللہ تارڑ کو معاونِ خصوصی مقرر کیا تھا۔

کابینہ ڈویژن نے عطا اللہ تارڑ کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا جس کے مطابق اُن کا درجہ وفاقی وزیر کے برا بر ہوگا۔

دوسری جانب عطا اللہ تارڑ نے معاونِ خصوصی تقرری پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں قیادت کا مشکور ہوں، عہدے پر رہتے ہوئے پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کروں گا‘۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی کابینہ میں عطا تارڑ پنجاب کے وزیر داخلہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں