بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’یہ عوام میں جاکر برگر نہیں کھاسکتے ووٹ کیسے مانگیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ یہ عوام میں‌ جاکر برگر نہیں‌ کھا سکتے ووٹ کیسے مانگیں‌ گے.

کراچی پریس کلب پر اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف مظاہرے سے خطاب‌ کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ اس حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں.

انہوں‌ نے کہا کہ عمران خان نے کہتے ہیں مجھ سے زیادہ پاکستان اہم ہے اور ہم عزت و احترام کے ساتھ جینا چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں آزادی صحافت پر کوئی قدغن نہ ہو.

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس حکومت میں برداشت ختم ہوچکی یہ عوام میں نہیں جاسکتے انہیں تمام ریاستی مشینری کے باوجود عوام نے پنجاب میں انھیں منہ توڑ جواب دیا.

عمران اسماعیل نے کہا کہ 9 کی 9 سیٹیں عمران خان جیتیں گے جبکہ ہم پرامن رہتے ہیں اور پرامن رہنا چاہتے ہیں ہم ڈرنے اور چھپنے والے نہیں ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے ہیں‌ نوازشریف اور حکمرانوں کیلئے الگ قانون ہے یہ نظام نہیں چل سکتا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں